Waseem Ahmad

Waseem Ahmad

28-10-2022

08:42

سر جی حیرت اس بات پر ہے کہ آپکا وقار دوشیزہ کے کنوارے پن سے بھی زیادہ نازک ہے۔ صرف اختلاف رائے پر آپ سمیش کرتے ہیں اور سیدھی گالیاں اور دھمکیاں دینے والے کے خلاف آپ پریس کانفرنس کرکے "چوں چوں" کر رہے ہیں۔

آپ نے الٹے پاؤں اس لیے دوڑ لگائی کہ عمران خان کو مزید سپورٹ کرنے سے نہ ملک نے بچنا تھا نہ آپ نے۔ یہ کون سا اصول ہوا؟ سچ یہ ہے کہ آپ پتھر چاٹ کر واپس آئے ہیں۔ اگر آپ کو ساکھ اتنی عزیز ہے تو پاپا جان پیزے کا حساب بھی کردیں۔

واپڈا سے اربوں روپے کی کرپشن آپ کے کولیگ نے کی اور عام پاکستانی ساٹھ روپے فی یونٹ ادا کرنے پر مجبور ہے۔ اب پریس کانفرنس کرکے اپنے حق میں نعرے لگوانے سے معاملات درست نہیں ہو جائیں گے۔ یہ محض فیس سیونگ ایکٹ ہے کیونکہ پچھتر سالہ تاریخ میں آپ ہر دفعہ یونہی نہا دھو کر نکل جاتے ہیں۔

آپکا دفاعی انداز بتاتا ہے کہ کہیں نہ کہیں آپ بھی "کانے" ہیں۔ آپکو غدار کہنا اتنا برا لگ گیا؟ غداری کا سرٹیفیکیٹ تو آپکی جیب میں ہوتا تھا۔ فاطمہ جناح سے لے کر نواز شریف تک، سب کو یہ سرٹیفیکیٹ دیا۔

مگر عمران خان اب بھی اتنا چہیتا ہے کہ نہ اسے غداری کا سرٹیفیکیٹ ملا اور نہ اسکے خلاف مذہبی کارڈ استعمال ہوا کیونکہ یہی دو آپکے اہم ہتھیار ہیں۔ اگر عمران خان ان دو ہتھیاروں سے اب تک محفوظ ہے تو پھر مان لینا چاہیے کہ اس کے سائیں ابھی بھی آپ سے تگڑے ہیں۔

سر جی کہنے کو اتنا کچھ ہے کہ شاید یہ زندگی بھی کم پڑ جائے۔ مگر عرض یہ ہے کہ ایک غلطی کسی دوسری غلطی کا ازالہ نہیں ہو سکتی۔ ویسے بھی ایک غلطی معاف کرنے کا مطلب دوسری غلطی کرنے کی اجازت دینا ہوتا ہے۔ مذہبی انتہاء پسندی آپ ایسا عظیم کارنامہ ہے کہ آپ مر کر بھی اسکا ازالہ نہیں کرسکتے۔

آپ نے تحریک لبیک جیسا بم اس معاشرے کی بنیاد میں نصب کر دیا ہے جو کسی بھی پھٹنے کو تیار ہے۔ ایسی سوچ پروان چڑھا دی ہے کہ پارک میں کسی جوڑے کے بیٹھنے سے سب کو تکلیف ہے مگر انسان کے قتل پر کسی کو کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان کو ایک باڑہ بنا دیا ہے اور باہر سے کنڈی لگا دی ہے۔

ہمارا پاسپورٹ دنیا میں پست ترین درجے پر ہے۔ دنیا بھر کے ائیرپورٹس پر ہماری تذلیل ہوتی ہے۔ اسکا پورا کریڈٹ جناب کو ہی جاتا ہے۔ تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی کے دروازے پر ہم بند ہیں۔ بزنس فرینڈلی ماحول پاکستان میں صفر ہے۔

اب عمران خان نامی کہانی سے سبق یہ نکلا کہ جو آپ کی منجی ٹھوکے گا، آپ اس ہے نیچے لیٹ جائیں گے۔ کم از کم بھارت کیساتھ آپکا ریکارڈ اسی بات کی چغلی کھاتا ہے۔


Follow us on Twitter

to be informed of the latest developments and updates!


You can easily use to @tivitikothread bot for create more readable thread!
Donate 💲

You can keep this app free of charge by supporting 😊

for server charges...