Stoic

Stoic

31-10-2022

07:22

فلسطین کے ایک اسکول میں استانی نے بچوں سے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعام کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کو نئے جوتے ملیں گے ٹیسٹ ھوا سب نے تقریباً ایک جیسے نمبرات حاصل کیئے، اب ایک جوڑا سب کو دینا ناممکن تھا اس لیئے استانی نے کہا کہ چلیں قرعہ اندازی کرتے ہیں 👇

جس کا بھی نام نکل آیا اس کو یہ نئے جوتے دیں گے اور قرعہ اندازی کے لیئے سب کو کاغذ پر اپنا نام لکھنے اور ڈبہ میں ڈالنے کا کہا گیا۔ استانی نے ڈبہ میں موجود کاغذ کے ٹکڑوں کو مکس کیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ھو اور پھر سب کے سامنے ایک ٹکڑہ اٹھایا جوں ھی کھلا تو اس پر لکھا تھا 👇

وفاعبد الکریم سب نے تالیاں بجائیں، وہ بچی اشکبار آنکھوں سے اٹھی اور اپنا انعام وصول کیا۔ کیوں کہ وہ پھٹے پرانے کپڑوں اور جوتے سے تنگ آگئی تھی۔ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اور ماں لاچار تھی اس لیئے جوتوں کا یہ انعام اس کے لیئے بہت معنی رکھتا تھا۔ جب استانی اپنے گھر گئی تو 👇

روتی ھوئی یہ کہانی اپنے شوہر کو سنائی جس پر اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ رونے کی وجہ دریافت کی تو استانی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی کہ مجھے رونا وفا عبد الکریم کے جوتوں سے زیادہ دیگر بچوں کی احساس اور اپنی بیحسی پر آتا ھے۔ کیونکہ جب میں نے ڈبہ میں موجود دیگر کاغذ کے ٹکڑوں کو چیک👇

کیا تو سب نے ایک ھی نام لکھ دیا تھا “وفا عبد الکریم” ان معصوم بچوں کو وفا عبد الکریم کے چہرے پر موجود لاچاری کا درد اور کرب محسوس ھوتا تھا لیکن ہمیں نہیں ھوا جس کا مجھے افسوس ھے۔ میرے ایک استاد بتایا کرتے تھے کہ بچوں کے اندر احساس پیدا کرنا اور عملا" سخاوت کا درس دینا سب سے 👇

بہترین تربیت ھے۔ ہمارے کئی اسلاف کے بارے میں کتابوں میں موجود ھے کہ وہ خیرات، صدقات اور ذکاة اپنے ہاتھوں سے نہیں دیتے بلکہ بچوں کو دے کر ان سے تقسیم کرواتے تھے جب پوچھا گیا تو یہ ھی وجہ بتائی کہ اس سے بچوں کے اندر بچپن سے انفاق کی صفت اور غریبوں و لاچاروں کا احساس پیدا ھوتا ھے👇

اللّٰہ تعالیٰ ھم سب کو اور اپنے بچوں کو ایسے نیک اعمال میں شریک ھونے کی توفیق دے۔ آمین



Follow us on Twitter

to be informed of the latest developments and updates!


You can easily use to @tivitikothread bot for create more readable thread!
Donate 💲

You can keep this app free of charge by supporting 😊

for server charges...