Thread


Dr Humma Saeef

Dr Humma Saeef

22-03-2020

18:52

کورونا وائرس کے مریض کی تدفین پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی موت کی تدفین منظر.. تدفین کا منظر بہت خوفناک تھا، کوئی کیسے سوچ سکتا تھا کہ اہلخانہ کی غیر موجودگی میں ایک میت کو قبر میں اتارا جائے گا، حتیٰ کہ میت کو قبر میں اتارتے وقت کوئی فاتحہ خوانی کے لیے نہیں :1

ٹھہر سکتا تھا.... وہاں پہ ہوا میں ایک عجیب سا خوف اور دہشت تھی، ایک ایسے دشمن کا خوف جو کسی رکاوٹ، کسی بارڈر کسی نسل کسی عمر کا لحاظ نہیں کر رہا تھا.. بچھڑنے والے کا تابوت ایمبولینس میں پشاور سے اس کے والد کی نگرانی میں شفٹ کیا گیا تھا... ایمبولینس کو غمگساروں سے دور پارک کیا:2

گیا، کیوں کہ اسکے پاس جانے کی اجازت نہیں تھی کسی کو، جبکہ اسکا والد جو کہ حفاظتی لباس میں تھا اسکو ایمبولینس سے جنازہ پڑھنے کے لیے بھی نہیں اترنے دیا گیا، نماز جنازہ میں امام کے علاوہ صرف 5 لوگ تھے جو پوری نماز کے دوران بے یارو مددگار روتے رہے. تدفین کا عمل بذات خود ایک خوفناک:3

خوفناک منظر تھا، ریسکیو اہلکار تابوت کو اٹھانے کیلئے تیار نہیں تھے، بالآخر یہ فیصلہ ہوا کہ تابوت کو رسیوں سے باندھ کر ایمبولینس سے باہر کھینچا جائے، لیکن تابوت سے رسی باندھنے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا. بالآخر کمزور باپ رضاکارانہ طور پر آگے بڑھا اور سسکتے ہوئے تابوت کو رسی سے :4

رسی سے باندھا... وہاں پہ موجود سب احباب دور سے بس تماشائیوں کی طرح دیکھ سکتے تھے.. کوئی سوچ بھی سکتا ہے کہ یہ نظر نہ آنے والا چھوٹا سا وائرس اتنا طاقتور اور خوفناک ہو سکتا ہے.؟ اسکے بعد ریسکیو اہلکاروں نے رسیوں سے تابوت کو کھینچ کر دفن کیا اور لاچار باپ کوایک بار پھر قرنطینہ :5

قرنطینہ میں بھیج دیا.. دعا ہے رب کریم سے کہ وہ کسی دشمن کو بھی کبھی ایسی تدفین نہ دکھائے اور سب کو اس مہلک مرض سے پناہ دے.. اور ہم سبکو اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پہ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین..:6

It’s real , it’s upon us , time to act is now , plz lock down before it’s too late Translation credit @mian_habibullah :7


Follow us on Twitter

to be informed of the latest developments and updates!


You can easily use to @tivitikothread bot for create more readable thread!
Donate 💲

You can keep this app free of charge by supporting 😊

Become a Patron! for server charges...