sohail ahmad

sohail ahmad

14-11-2022

14:49

کیا پڑھا جائے ؟ وجاہت مسعود کے مشورے ۔۔۔ کچھہ نوجوان دوستوں نے استفسار کیا ہے کہ اردو غیر افسانوی نثر کی کون سی کتابیں پڑھنا مفید ہو گا تاکہ ان کی اپنی تحریر میں سلاست اور روانی پیدا ہو سکے۔ نیز وہ اردو نثر کے مختلف اسالیب سے آشنا ہو سکیں۔ مجھے اس سوال سے بہت خوشی (1/14)

ہوئی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ وسیع مطالعے کے بغیر ہمارے نوجوان اردو زبان پر کماحقہ عبور حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اور اگر ان کی تحریر کی زبان غیر مؤثر ہو گی تو ان کے دلائل بھی اپنا وزن کھو بیٹھیں گے۔ اپنے شہر کے کسی بھی صاحب مطالعہ استاد سے رجوع کرنا چاہیے۔ کوشش کیجئے کہ اس (2/14)

استاد سے رابطہ کریں جس کا مطالعہ تازہ ہو۔ ایسے اساتذہ جنہوں نے گزشتہ تیس برس سے کسی نئی کتاب کو ہاتھہ نہ لگایا ہو، انہیں نہایت احترام سے ملئے لیکن یاد رکھیے کہ ادب کی فہم ان پر نہیں اترتی جو مطالعے سے بے نیاز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یہ غلط فہمی بھی دور کر لیں کہ اردو (3/14)

ادب کے بارے میں صرف اسی استاد کی رائے مستند ہو گی جس نے اردو ادب میں ایم اے کر رکھا ہو گا۔ اردو کے خزانے زیادہ امکان ہے کہ آپ کو انگریزی یا سائنس کے اساتذہ میں مل سکیں۔ اسی طرح افسانوی نثر کے شناور بالکل مختلف ہوں گے۔ شعر کی دنیا البتہ الگ ہے اور یہاں اس سے بحث نہیں ہو (4/14)

رہی۔ فہرست سازی کتب کی ہو یا اساتذہ کی، اس میں سہو اور غلطی کا امکان ہمیشہ رہتا ہے۔ خاکسار ایک مبتدی ہے اور اس کی رائے محض ایک ابتدائی نصابی خاکے کی حیثیت رکھتی ہے۔ میں تو اس امید پر کچھہ نام تجویز کرنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ ہمارے نوجوان اردو ادب کے ان جواہر پاروں سے (5/14)

آشنا ہوں گے تو ان کا ذوق جاگے گا اور پھر وہ اپنی ذاتی جستجو کی مدد سے نئے نئے موتی اور گوہر نکال لائیں گے۔ خطوط غالب (غالب)، آب حیات (محمد حسین آزاد)، مضامین فرحت اللہ بیگ (فرحت اللہ بیگ)، ذاکر صاحب (رشید احمد صدیقی)، من و یزداں (نیاز فتح پوری)، فکر اقبال (خلیفہ (6/14)

عبدالحکیم)، نسخہ ہائے وفا (داؤد رہبر)، بنام صحبت نازک خیالاں(ڈاکٹر آفتاب احمد)، روشنائی (سید سجاد ظہیر)، عام فکری مغالطے(علی عباس جلالپوری)، نوید فکر (سید سبط حسن)، یاران کہن (عبدالمجید سالک)، حرف و حکایت (چراغ حسن حسرت)، صلیبیں مرے دریچے میں(فیض احمد فیض)، چراغوں کا (7/14)

دھواں (انتظار حسین)، غبار خاطر(ابوالکلام آزاد)، افکار پریشاں (رستم کیانی)، رزم زندگی (ڈاکٹر مبشر حسن)، یادوں کا سفر (اخلاق احمد دہلوی)، مقالات سراج منیر (سراج منیر)، خد و خال (آغا بابر)، قطرے میں دریا (انتظار حسین)، گنجے فرشتے (سعادت حسن منٹو)، خشک چشمے کے کنارے (ناصر (8/14)

کاظمی)، جو ملے تھے راستے میں (احمد بشیر)، مضامین (صفدر میر)، یادیں اور تاثرات (عاشق حسین بٹالوی)، لکھتے رہے جنوں کی حکایت (الطاف گوہر)، ناصر کاظمی، ایک دھیان (شیخ صلاح الدین)، پطرس کے مضامین(پطرس بخاری)، راہ ساز (ڈاکٹر فاخر حسین)، آب گم (مشتاق احمد یوسفی)، مکاتیب خضر (9/14)

(محمد خالد اختر )، دنیا گول ہے (ابن انشا)، شہاب نامہ (قدرت اللہ شہاب)، اپنا گریباں(سید امجد حسین )، بجنگ آمد (کرنل محمد خاں)، نیم رخ (مجتبیٰ حسین )، مرقع غالب (حمید احمد خان)، لاہور کا چیلسی (حکیم احمد شجاع)، سفر نصیب (مختار مسعود)، حرف شوق (مختار مسعود)، سلسلہ روز و شب (10/14)

(شیخ منظور الٰہی)، مشرق و مغرب کے نغمے(میرا جی)، جہان دانش (احسان دانش)، مجموعہ (حسن عسکری )، یادوں کی سرگم (مظفر علی سید)، اندازے (فراق گورکھپوری)، دلی جو ایک شہر تھا (ملا واحدی)، یادوں کی برات (جوش ملیح آبادی)، خلافت اور ملوکیت(سید ابواعلیٰ مودودی)، قید یاغستان (محمد (11/14)

اکرم)، چند ہم عصر (مولوی عبدالحق)، خامہ بگوش کے قلم سے (مشفق خواجہ)،بزم صبوحی (اشرف صبوحی)، کالا پانی (جعفر تھانیسری )، آہنگ بازگشت (مولوی محمد سعید)، دجلہ (شفیق الرحمٰن)، معیار (ممتاز شیریں )، بزم شاہد (شاہد احمد دہلوی)، ہم سفر (حمیدہ رائے پوری)، بارہ سنگھے (عطا الحق (12/14)

قاسمی)، قوموں کے عروج و زوال کے اسباب (آغا افتخار حسین )، گرد راہ (اختر حسین رائے پوری)، اردو کے بہترین خاکے (مبین مرزا : مرتب)، انیس۔ سوانح (نیئر مسعود)، سرگزشت (ذوالفقار بخاری )، اختلاف کے پہلو(جمال پانی پتی)، آپ بیتی (حسن نظامی)، کل کی بات (محمد کاظم)، داستان (13/14)

غدر(ظہیر دہلوی)، ناقابل فراموش (دیوان سنگھہ مفتون)، جرنیلی سڑک (رضا علی عابدی)، ناممکن کی جستجو(حمید نسیم)، کمپنی کی حکومت (باری علیگ)، ریل کی سیٹی (محمد حسن معراج)۔ (14/14)



Follow us on Twitter

to be informed of the latest developments and updates!


You can easily use to @tivitikothread bot for create more readable thread!
Donate 💲

You can keep this app free of charge by supporting 😊

for server charges...